لخت جگر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - جگر کا ٹکڑا، مراد: بیٹا، بیٹی، اولاد یا ذریت کا کوئی فرد۔ ہو مبارک باد کاغل کیوں نہ فملستان میں لخت دل، لخت جگر یعنی پسر پیدا ہوا ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٤٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لخت' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'جگر' لگانے سے مرکب 'لخت جگر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر